شادی سے والدین کے انکار پر عاشق نے لڑکی کا قتل کردیا

   

باغ پت (اتر پردیش)۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، باغ پت میں ایک دل جلے عاشق نے دن دھاڑے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ اس کے بعد ملزم واردات میں استعمال ہونے والا چاقو پکڑ کر تھانے پہنچا اور پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیار کرلی۔ باغ پت پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ 20 سالہ دیپا کا رنکو کے ساتھ معاشقہ تھا جو کہ ایک دکاندار ہے۔ رنکو دیپا سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھر والے ان کے تعلقات کے خلاف تھے۔باغ پت کے ایک انٹر کالج میں چپراسی کے طور پر کام کرنے والے متاثرہ کے والد نین سنگھ نے کہا دو دن پہلے یہ نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ میری بیٹی کا ہاتھ مانگنے آیا تھا۔ ہم شادی کے لیے تیار نہیں تھے چونکہ وہ ابھی پڑھ رہی تھی اور ہم شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔’’اس نے دیپا کو شادی کی اجازت نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جمعرات کو دیپا بازار سے گھر لوٹ رہی تھی کہ گرودوارہ گلی کے قریب رنکو نے اس پر حملہ کیا۔ رنکو نے دن دھاڑے لڑکی کی گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر چھرا گھونپا اور قتل کردیا۔