شادی طئے ہونے میں رکاوٹوں پر دل برداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) شادی کا رشتہ طئے ہونے میں دشواری اور رکاوٹوں سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ کالیشور نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کالیشور زمستان پور مشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے کار میکانک بتایا گیا ہے۔ اس نوجوان کی شادی کے لئے رشتہ تلاش کئے جارہے تھے۔ تاہم رشتہ طئے ہونے میں دشواری اور رکاوٹیں پیش آرہی تھیں جس کے سبب اس نوجوان نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔