شادی میں خاتون تحفہ کے بجائے بندوق کے ساتھ پہونچ کر ہلچل مچادی

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : عام طور پر شادیوں کی تقاریب دوست احباب جشن مناتے ہیں گانا بجانا ہوتا ہے ۔ لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور مہمان اسٹیج پر پہونچ کر تحائف دیتے ہوئے دلھا دلہن کو مبارکباد اور آشیرواد دیتے ہیں لیکن شادی کی تقریب میں پہونچنے والی ایک خاتون کے ہاتھ میں تحفہ کی جگہ بندوق تھی جس کے فنکشن ہال میں داخل ہونے پر شادی کی تقریب میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ اس خاتون نے ہوا میں 6 راونڈ فائرنگ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا ۔ شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو گرافی کرتے ہوئے سوشیل میڈیا میں پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی ۔ مدھیہ پردیش کے بنسل علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ خاتون کی اس حرکت سے مہمان ابھی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ اس کا شوہر بھی فنکشن ہال پہونچ گیا ۔ اس کے ہاتھ میں بھی رائفل تھی ۔ دونوں میاں بیوی نے دوبارہ ایک ساتھ ہوا میں فائرنگ کی ۔ سوشیل میڈیا میں وائرل ہوئی ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا اور دونوں کے بندوقیں ضبط کرلیا ۔۔ ن