شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

یلا ریڈی ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مقرر نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے زرعی باؤلی میں گرکر خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل سداشیونگر کے کپریال علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ سدھاکر ریڈی جس کی شادی کی عمر ہونے کے بعد بھی کوئی رشتہ قائم نہیں ہورہا تھا ، تین مقامات پر رشتہ دیکھا گیا، پھر بھی کوئی بات نہ بن سکی ، جس سے نوجوان فکرمند رہنے لگا تھا ۔ اب تک دو مرتبہ مہینہ بھر گھر سے جاکر پھر واپس آیا اور دلبرداشتہ ہوکر اس ماہ کی 14 کو رات میں زرعی باؤلی کے پاس جاکر سوجاؤں گا ، کہہ کر گھر سے گیا پھر واپس نہ آیا جس پر گھر والوں نے رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوگا کہہ کر اندازہ لگایا ۔ مگر وہاں بھی نہ ہونے سے ا سے تلاش کر نا شروع کیا۔ اتنے میں نعش باؤلی میں پانی کی سطح پر متوفی کے بھائی کو نظر آیا ۔ اس نے فوری گھر والوں کو اطلاع دی ، باؤلی گہرائی کافی ہونے سے نعش کو نکالنے میں مشکلات پیش آئیں اور آ خرکار کرین کا استعمال کر کے نعش کو باہر نکالا گیا ۔ افراد خاندان کی شکایت پر سب انسپکٹر مسٹر نریش نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔