شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ شاداب خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

   

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ۔ شاداب خان نے ایکس پر شادی کوایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام میںلکھا کہ شادی کے پہلے سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں ، ہم ایک ساتھ روئے ، ایک ساتھ ہنسے ہیں اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ۔انہوں نے اپنی اہلیہ سے شریک حیات بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی ۔