شاد نگر: عید کے موقع پر سیاسی قائدین کی مسلمانوں سے ملاقات اور مبارکباد

   

شادنگر۔ /13اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عید گاہ فرخنگر (شادنگر) میں نماز عید الفطر کی امامت و خطابت کے فرائض مولانا حافظ و قاری سید افتخار علی المعروف انور انجام دی۔ نماز عید الفطر کی ادائیگی سے قبل قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر نے خطاب کرتے ہوئے سابقہ دور کے حالات اور موجودہ دور کے حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ موجودہ دور کے حالات ائے دن کافی سنجیدہ اور پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ کو دور اندیشی اور حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عید الفطر کے موقع پر بلدیہ شادنگر کی جانب سے عید گاہ اور اس کے اطراف و اکناف صاف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جانے کے علاوہ محکمہ پولیس دیگر احباب کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ مولانا حافظ و قاری سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ شادنگر فضائل نماز عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ عید گاہ فرخ نگر و شادنگر کے قریب میں ایک خصوصی شامیانہ نصب کیا گیا تھا۔یہاں پر مختلف سیاسی جماعتیں عید الفطر کی نماز ادا کرنے والے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی جن میں قابل ذکر کانگریس پارٹی شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر۔ سابق ایم ایل اے سابق سی پرتاپ ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی شام سندر ریڈی۔ زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی۔ ایم ایل اے بی کشٹیا۔ ترپت ریڈی۔ کے چنیا۔ رگھو۔ سری کانت ریڈی۔ اشوک۔ بی ار ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوین کمار ریڈی۔ شادنگر بلدیہ چیئرمین کے نریندر۔ایم ایس نٹراج کے علاوہ مقامی ٹی ار ایس قائدین و بلدیہ کونسلرس و دیگر موجود تھے۔