شارجہ میں عمارت کی دسویں منزل سے گر کر ہندوستانی لڑکی فوت

   

دبئی۔/7 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شارجہ کی ایک عمارت کی دسویں منزل سے گرکر 15 سالہ ہندوستانی لڑکی فوت ہوگئی۔ گلف نیوز کے مطابق عمارت سے گرنے کے بعد لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی جسے فوراً کویتی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ تو نہیں ہے۔ لڑکی کی نعش کے پوسٹ مارٹم کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ لڑکی شارجہ میں واقع انڈین اسکول کی طالبہ تھی۔ انڈین اسوسی ایشن شارجہ کے صدر ای پی جانسن نے اس حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور غم زدہ ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔