شامیانہ گرنے سے 14 ہلاک، 50 زخمی

,

   

اجمیر 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 افراد ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شامیانہ تیز ہواؤں کی وجہ سے گر پڑا۔ راجستھان کے ضلع بارمیر میں ایک مذہبی تقریب کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مذہبی تقریب رام کتھا کا اہتمام علاقہ جاسول ضلع بارمیر میں کیا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کھن سنگھ نے کہاکہ کم از کم 14 افراد اِس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔