شام میں ترکی اپنے حملے روک دے گا

   

انقرہ ، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے سیکیورٹی بفر علاقے میں کرد فورسز کی واپسی کے لئے ترکی شمالی شام میں فوجی مہم کو روکے گا۔ قبل ازیں ترکی صدر رجب طیب اردغان نے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ چار گھنٹے کی میٹنگ کی جس میں دونوں فریقین نے شام میں فوجی مہم کو 120 گھنٹے روکنے پر اتفاق کیا۔مسٹر مولود نے کہا ‘‘ہم شام میں پانچ دن تک کوئی فوجی مہم نہیں چلائیں گے ۔ یہ کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہے ، ہم نے صرف رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ہم کرد سیکیورٹی فورسز کو علاقے سے نکل جانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ حالانکہ ہم دو دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں گے ۔