شام کے الرقہ میں کار بم دھماکہ ، 10 افراد ہلاک

,

   

طرابلس ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں کے شہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق جمعرات کے روز سلوک قصبے میں ہونے والی کارروائی میں انقرہ نواز شامی گروپ ’’احرار الشرقیہ‘‘ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ترکی کے ہمنوا گروپوں کے ایک اہم رہ نما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دھماکے میں ترکی کے 3 فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ادھر ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا گروپوں نے الرقہ شہر کے شمال میں واقع تل ابیض کے دیہی علاقے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول دیہات پر گولہ باری کی۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا علم نہیں ہو سکا۔