شاندار بولنگ ٹسٹ کرکٹ کی مرہون منت : سمیع

   

ممبئی۔ گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر محمدسمیع کی پاور پلے میں تباہ کن بولنگ جس نے ان کی ٹیم کو آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلائی۔ محمدسمیع کی شاندار بولنگ کا چرچہ چاروں گوشوں سے کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے اس کامیابی کو ٹسٹ کرکٹ کے مرہون منت قرار دیا اورکہا کہ طویل عرصے تک محنت کرنے کا نتیجہ ہے۔ مذکورہ مقابلے میں لکھنؤ سوپر جائنٹس پاور پلے میں ہی وہ اپنے کپتان کے ایل راہول ، کوئنٹن ڈی کاک اور منیش پانڈے پر مشتمل اپنا ٹاپ آرڈر کھو چکے تھے، 31 سالہ محمدسمیع نے 3-0-10-3 کے شاندار اعداد و شماردرج کئے۔ ان کے اسپیل کے بارے میں پوچھے جانے پر محمدسمیع نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ ٹسٹ کرکٹ میں ان کی گزشتہ برسوں میں سیکھی ہوئی چیزیں محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی ان کی کامیابی کی وجہ بنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اچھی طرح سے وارم اپ کیا۔ جب آپ کے پاس یہ حالات ہوں تو آپ کو ٹسٹ میچ کی لمبائی میں گیند کرنے کی ضرورت ہے: تازہ وکٹ، ہوا میں تھوڑا سی نمی کا فائدہ اٹھایا۔محمدسمیع کے پاس سوئنگ اورلینتھ کی درستگی تھی جب وہ اپنے کام کو ٹھنڈے ذہن اور حساب کے ساتھ انجام دے رہے۔ آئی پی ایل کے اس پہلے مقابلے سے قبل محمدسمیع نے آئی پی ایل میچوں میں پاور پلے میں 139 اوورز میں 59.94 کی اوسط سے صرف 18 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن پیر کو وہ پاور پلے میں ان کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے 20 اوور کے کھیل کے انتہائی اہم اوورز میں تبدیلی کی وجہ مسلسل محنت کو قراردیا۔ محمدسمیع نے مزید کہامیں نے ایک طویل عرصے تک سخت محنت کی اور اس کے بعد ہی سیون اسی طرح (سیدھا) نکلنی والی گیند پر مہارت حاصل کی ہے۔ محمدسمیع نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کا سفر پہلی گیند پر وکٹ سے شروع کیا۔ راہول کے بلے سے ہٹ کر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے پاس جا پہنچی۔ کوئنٹن ڈی کاک کی وکٹ بھی کم شاندار نہیں تھی۔ محمدسمیع نے اسے پہلی دو گیندوں کو سوئینگ اور پھر تیسری گیند کو تیزی سے سوئنگ کروا کراندر کی طرف لائے اور جنوبی افریقی بیٹسمین کو سات رنز پر کلین بولڈ کر کردیا۔ ڈیوڈ ملر جنہوں نے 21 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ گجرات ٹائٹنز کے تعاقب کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا لیکن محمدسمیع شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہیکہ محمد سمیع حالیہ چند برسوں سے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کا اہم حصہ ہے اور خاص کر بیرون ممالک ٹسٹ سیریز میں ہندوستانی کی تاریخی کامیابیوں میں محمد سمیع کی بولنگ کا اہم کردار رہا ہے اور شاندار بولنگ کی بدولت انہوں نے ہندوستان کیلئے کلید رول ادا کیاہے ۔
نیپال کے خلاف
ہندوستان کامیاب
نئی دہلی۔ سچن شیوا اور ٹکا سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں جاری چار ملکی بنگ بندھو دیویانگ ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں ہندوستانی معذور کرکٹ ٹیم نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔نیپال کے کپتان رام پرساد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے اندر سنگھ نے 36 رنز بنائے۔جواب میں ہندوستان نے سچن (ناٹ آؤٹ 54) اور ٹِکا (33 ناٹ آؤٹ) کی اننگز کے ساتھ ہدف کا تعاقب 14 اوورز میں کر لیا۔ سچن اور ٹکا نے اس وقت ذمہ داری لی جب ٹیم کا اسکور چار وکٹوں پر 45 رنز تھا۔
ایشٹن کورونا سے متاثر
لاہور۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں محدود اوورزکی بین الاقوامی سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل منگل کو ایک اور جھٹکا لگا، جب بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن ایگرکا کوروناکا ٹسٹ مثبت آیا۔ ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹیم کے معمول کے ٹسٹ کے دوران فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی ٹسٹ مثبت آیا۔ وکٹ کیپر جوش انگلس کو کوویڈ19 سے متاثر ہونے کی وجہ سے پیرکو باہر ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ اب آسٹریلیا کے پاس پہلے میچ کے لیے صرف 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔آل راؤنڈر مچل مارش کولہے کی تکلیف کے باعث تین میچوں کی سیریز کے کم از کم پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ تجربہ کار اسٹیو اسمتھ بھی کہنی کی چوٹ کے باعث باہر ہیں۔ فاسٹ بولرس پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک اور تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنرکو تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی 1-0 سے جیت کے بعد محدود اوورز کے میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔