شان رسالتؐ میں گستاخی۔ مایاوتی نے راجہ سنگھ کے ریمارکس کو ”شرمناک“ قراردیا

,

   

ان کے تبصروں کی وجہہ سے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کی مانگ کررہے تھے۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے منگل کے روز بی جے پی گوشہ محل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے شان رسالتؐ میں گستاخی کو”شرمناک“ قراردیا اور استفسار کیاکہ کیاپارٹی قیادت کی یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو ملک میں امن برقرار رکھنے میں رکاوٹ پیدا کرنے سے روکے۔

اس کو مبینہ متنازعہ ریمارکس کی وجہہ سے منگل کے روز پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

پیر کے روز مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی نے پیر کے روز اسٹانڈ اپ کامیڈین منور فاروقی پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیاتھا جس کا حال ہی میں ایک شو ہوا تھا۔ ملعون سنگھ کو اس میں مذہب پر بھی قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سناگیاہے۔

ایک ٹوئٹ میں بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ ”برطرف نوپور شرما کے متنازعہ بیانات کی وجہہ سے جو ملک کا ماحول گرم ہوگیاتھا وہ ابھی ٹھنڈا ہورہا تھا۔ اب ایک او ربی جے پی لیڈر تلنگانہ رکن اسمبلی راجیہ سبھا نے ایسا ہی بھڑکاؤ کام کیاہے‘جو شرمناک اور قابل مذمت ہے“۔

ایک اورٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”حالانکہ تلنگانہ حکومت نے بی جے پی کے اس رکن اسمبلی کو آج حیدرآباد میں گرفتار کیاہے‘ بی جے پی کی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو روکیں اورامن برقرار رکھنے کے لئے قابو کریں اور سکون کے ساتھ ساتھ ملک کی شبہہ کو بیرون ملک میں مجروح ہونے سے بچانے کاکام کریں“۔

بی جے پی کے چیف ترجمان تلنگانہ کرشنا ساگر راؤ نے سیاست ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کی پارٹی تمام مذاہب اورعقیدوں کااحترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم ایک قومی پارٹی ہیں اور ہم راجہ سنگھ کے بیانات اورنفرت انگیز تقریروں کی حمایت نہیں کرتے ہیں“۔

ان کے تبصروں کی وجہہ سے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کی مانگ کررہے تھے۔احتجاج رونماہونے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیاہے۔