شاپنگ مال میں نوجوان کی سابقہ منگیتر پر فائرنگ

   

عمان : اردن کے شہراربد کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔رؤیا نیوز چینل کے مطابق ایک نوجوان نے اردنی شہر اربد کے جنوب میں واقع شاپنگ سینٹر میں سابقہمنگیتر کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ لڑکی زخمی ہوگئی۔ سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو قابو کرلیا۔چینل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ زخمی لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔دوسری جانب سیکیورٹی اہلکار حقیقت حال جاننے کے لیے جائے وقوعہ پہنچے اور اسے اپنے حصار میں لے لیا۔الحر ویب سائٹ کے مطابق اردنی محکمہ امن عامہ نے انسٹا گرام پر اطلاع دی کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔امن عامہ کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کا منگیتر تھا۔ پولیس اب اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔