شاہین باغ میں مظاہرہ پر امن، پولیس کے سبب مسافرین کو مشکلات: وجاہت حبیب اللہ

,

   

نئی دہلی: راجدھانی کے شاہین باغ مظاہرہ معاملہ میں مداخلت کی عرضی دائر کرنے والے سابق آئی اے ایس چیف انفارمیشن آفیسر وجاہت حبیب اللہ نے عدالت عظمی کو بتایا کہ دہلی میں مسافرین کی پریشانیوں کا باعث شاہین باغ کا مظاہرہ نہیں ہے بلہہ دیگر پانچ مقامات پرپولیس نے بلاوجہ سڑکوں کو بندکردیا ہے جس کے سبب مسافرین کو مشکلات آرہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپنے بیان میں وجاہت حبیب اللہ نے بتایا کہ میں نے ایسی متعدد سڑکیں دیکھیں ہیں جن کا مظاہرہ سے کچھ واسطہ نہیں ہے مگر پولیس ان راستوں کو بلا ضرورت بند کردیا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو بھول کر بلا وجہ الزام مظاہرین پرعائد کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے حلف نامہ میں بتایا کہ شاہین باغ میں پر امن مظاہرہ ہورہا ہے۔ پولیس اگر بلاوجہ بند کردہ راستوں کو کھول دے تو عوام کی مشکلات دور سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کرنے اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سپریمکورٹ کے دو وکلاء سمیت سابق آفیسر پرمشتمل تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ان میں ایڈوکیٹ سنجے ہیگڈے اور وسادھنا رام چندرن او رسابق آئی اے ایس انفارمیشن چیف آفیسر وجاہت حبیب اللہ شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ میں پیر 24 فروری کو سماعت ہونی ہے۔