شاہ رخ خا ن نے مہارشٹرا کے لئے25000پی پی ای فراہم کئے

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے پیر کے روز مہارشٹرا میں طبی عملے کے لئے 25000پی پی ای کٹس فراہم لئے تاکہ ریاست میں نوال کرونا وائر س کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔

مہارشٹرا کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود راجیش ٹوپی نے کہاکہ ”فیان کے اداکار نے محکمہ کے صحت کے ورکرس کی مدد کے لئے تعاون کیاہے‘ ٹوپی کی جانب سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیاجاتا ہے“۔

ٹوپی نے ٹوئٹ کیا ”شاہ رخ خان کے بے شمار شکریہ ان کی بے مثال تعاون کے لئے 25000پی پی ای کٹس شامل ہیں۔سی او وی ائی ڈی 19کے خلاف ہماری جنگ میں یہ ایک طویل راستہ ہے“۔ منسٹر کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہاکہ سی او وی ائی ڈی19عالمی وباء سے مقابلے میں ہر کوئی ایک ہے۔

مذکورہ ڈیولپمنٹ ایک ایسے وقت میں آیا جب کچھ ہفتوں قبل شاہ رخ خان کی این جی او میر فاونڈیشن نے اعلان کیاہے تھا کہ وہ مہارشٹرا اور مغربی بنگال کی حکومت کو طبی عملے کے لئے 50,000پی پی ای فراہم کریں گے۔

شاہ رخ خان اور ان کی بیوی نے حال ہی میں اپنے ذاتی دفتر کی چار منزلہ عمارت سی او وی ائی ڈی19کے علاج کے لئے فراہم کردی ہے۔ بحران کے وقت میں ملک کی مدد کے لئے مذکورہ 54سالہ اداکار نے پہلے ہی اعلان کیاتھا۔

ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی مدد کے لئے اداکار نے اپنی کمپنیوں کلکتہ نائٹ رائڈرس‘ ریڈچیلیزانٹرٹینمینٹ‘ او رریڈی چیلیس وی ایف نے کہا ہے۔

شاہ رخ‘ گوری اور کاروباری ساتھی جوہی چاؤلہ اور جئے مہتانے کلتہ نائٹ رائڈرس کے ذریعہ پی ایم کیر فنڈ او رمہارشٹرا چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ عطیہ دیا ہے۔