شتابدی اور تیجاس کے کرایہ میں 25 فیصد تخفیف

   

نئی دہلی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کاروں اور کم قیمت ایرلائنز سے مسابقت کے پیش نظر ریلوے نے شتابدی ایکسپریس، تیجاس اور گاٹیمان اکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد تخفیف کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اُن کے ٹکٹوں کی فروخت میں کمی آگئی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اے سی چیر کار اور ایکزیکٹیو چیر کار نشستوں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ جی ایس ٹی ، ریزرویشن فیس، سوپر فاسٹ شرح کرایہ وغیرہ علیحدہ طور پر وصول کیا جائے گا۔