شتروگھن سنہا کا مودی پر وار۔ ویڈیو

,

   

بی جے پی کے پٹنہ سے باغی رکن پارلیمنٹ او رمشہور بالی ووڈ ایکٹر شتروگھن سنہا کی راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد این ڈی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔شتروگھن سنہا نے واضح کردیا کہ وہ پٹنہ سے ہی مقابلہ کریں گے ۔

انہوں مزید کہاکہ سال2014کے الیکشن میں وہ کسی مودی لہر سے جیت کر نہیں ائے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پٹنہ کی عوام انہیں بہت محبت کرتی ہے اور وہ پٹنہ کی عوام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ شاٹ گن نے مزیدکہاکہ اگر مودی لہر ہوتی تو ارون جٹیلی کیسے ہارتے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی کے کئی بڑے لیڈرو ں کے بھی نام لئے جنہیں 2014کے لوک سبھا الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ راہول گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہاکہ ملک کو ایک نوجوان اور قابل لیڈر ملا ہے ۔

واضح رہے کہ شتروگھن سنہا 28مارچ کے روز کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے اور انہیں بہار میں آرجے ڈی کے ساتھ اتحادی امیدوار بنانے کی کانگریس کی جانب سے تیاریاں بھی ہوگئی تھیں مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کی کانگریس میں آج شمولیت نہیں ہوسکی۔

شتروگھن سنہا کاشمار بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشنا اڈوانی کے قریبی لیڈروں میں ہوتا ہے جس کو اس مرتبہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کا حوالہ دے کر بی جے پی نے پٹنہ لوک سبھا حلقہ کے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

YouTube video