شراب، کورونا وائرس کا ویکسن نہیں: شیوسینا

,

   

ممبئی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی میں شراب کی دکانات کھولنے کی اجازت دینے کے بعد اس پر ہجوم کے ٹوٹ پڑنے کو دیکھتے ہوئے شیوسینا نے شراب کی فروخت پر پھر پابندی عائد کردی۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ شراب کورونا وائرس کا ویکسن نہیں ہے ۔ شیوسینا کے اخبار سامنا کے اداریہ میں یہ بات کہی گئی۔ اداریہ میں کہا گیا کہ شراب کی خریداری کے لئے عوام نے سماجی دوری کے قواعد کو بالکل نظرانداز کردیا اور دکانات کے سامنے کافی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔