شرابی شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) بھائی سے جھگڑے کے بعد ایک شرابی شخص نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 28 سالہ ہریش جو پیشہ سے چوکیدار تھا۔ اے پی ایچ پی کالونی علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور عادی شرابی بتایا گیا ہے۔ نشہ کی حالت میں گھر میں جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی اور اکثر اپنے بھائی سے یہ جھگڑتا تھا۔ کل رات بھائی سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس سمجھتی ہیکہ ہریش اپنی حرکتوں سے خود دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ پولیس گچی باؤلی مصروف تحقیقات ہے۔