شرد پوار نے 2024انتخابات کے لئے اپوزیشن کے اتحاد کی وکالت کی

,

   

پوار نے کہاکہ نتیش کمار ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور ایک اچھا سیاسی فیصلہ لیا ہے
ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار نے چہارشنبہ کے روز 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی وکالت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں مشترکہ اقلیتی پروگرام کے تحت ایک ساتھ ملکر انتخابات میں مقابلہ کو تسلیم کرنا چاہئے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کی وکالت میں پوار نے کہاکہ ”اقلیتی مشترکہ پروگرام کے تحت ساتھ ملکر الیکشن لڑنے پر غور کرسکتے ہیں“۔

غلام نبی آزاد کے کانگریس سے استعفیٰ کے متعلق سوال پر این سی پی سربراہ نے کہاکہ یہ کانگریس کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”کانگریس کا صدر کون نہیں ہونا چاہئے‘ کون کانگریس چھوڑ رہا ہے‘ یہ تمام کانگریس کے داخلی معاملات میں اور میں باہر کاہوں“۔

آزاد جس نے پچھلے ہفتہ پارٹی چھوڑ دی تھی‘ اپنی ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔سونیا گاندھی کو دئے گئے ایک استعفیٰ مکتوب میں انہوں نے پارٹی کی قیادت بالخصوص راہول گاندھی کو پچھلے نو سالو ں میں کس طرح پارٹی چلائی جارہی ہے اس کے حوالے سے نشانہ بنایا ہے۔

پانچ صفحات پرمشتمل مکتوب میں آزاد نے دعوی کیاہے کہ پارٹی ایک گروہ چلارہا ہے جبکہ سونیاگاندھی محض’نامزد صدر‘ ہیں اور تمام بڑے فیصلے یا تو راہول گاندھی یا پھر کے سکیورٹی گارڈس اور پی اے ایز لے رہے ہیں۔مرکز کی جانب سے ای ڈی او رسی بی ائی کے غلط استعمال کو نشانہ بناتے ہوئے پوار نے کہاکہ ”بی جے پی نے ایک نئے پروگرام کی شروعات کی ہے۔

پیسے‘ ای ڈی اور سی بی ائی کی بنیاد پر حکومتیں گرائی جارہی ہیں۔ ایساہی جھارکھنڈ میں کرنے کی کوشش کی گئی جکو مہارشٹرا‘ مدھیہ پردیش اورکرناٹک میں کیاگیاہے۔ ہمیں دیکھناہے کہ بی جے پی کی اس کوشش کا سامنا ہم کیسے کریں گے۔

اپوزیشن کومتحدہونا ہوگا“۔ بہار چیف منسٹر جنھوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی ستائش کرتے ہوئے این سی پی سربراہ نے کہاکہ انہوں نے ایک اچھا فیصلہ لیاہے۔پوار نے مزید کہاکہ نتیش کمار ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور ایک اچھا سیاسی فیصلہ لیا ہے۔

کمار نے بی جے پی سے اتحاد ختم کرکے اس ماہ کے ابتداء میں آر جے ڈی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا دعوی کیاتھا۔ بہار میں عظیم اتحاد کی تعداد 163ہے۔ اس اثر دار طاقت میں اس وقت 164تک کا اضافہ ہوگیا جب آزاد رکن اسمبلی سومیت کمار سنگھ نے نتیش کمار کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا