شرمیلا، راہول گاندھی کے وزیراعظم بننے تک کام کرتی رہیں گی

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک کہ راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم نہیں بن جاتے۔ راہول گاندھی وزیراعظم بنیں گے تب ہی وہ اطمینان کی سانس لیں گی۔ شرمیلا نے کہاکہ وہ اپنے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی خواہشات کی تکمیل کے لئے کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔