شریاس نے شکست کا ملبہ بولروں پرڈال دیا

   

ملاں پور،29 اپریل( یو این آئی)آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے والی پنجاب کنگزکو بالآخر اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان رائلز نے نیو چنڈی گڑھ میں ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیبل ٹاپرزکے مسلسل سات فتوحات کے سلسلے کو روک لگا دیا۔کپتان شریاس ائیر نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وکٹ سست تھی، لیکن بولروں کی جانب سے منصوبے پر عمل درآمد اوسط درجے سے بھی کم رہا۔ ائیر کا کہنا تھا ہم نے سلوگیندوں، رفتار میں تبدیلی اور یارکرزکا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ہم ان پر صحیح طرح عمل کرنے میں ناکام رہے ۔ مڈل اوورز میں حریف بیٹرس خاص طور پر فریریا اور شبھم دوبے کی شراکت داری نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال دیا۔ شکست کے باوجود کپتان نے اپنے بولروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے فارمیٹ میں بیٹرس پہلی ہی گیند سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، جس سے بولروں کے لیے کام مشکل ہو جاتا ہے ۔

زمبابوے ۔پاک سیریز
لاہور،29 اپریل( یو این آئی) کراچی میں پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کے لئے دونوں ٹیموں کی مشقوں اور ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔ یہ سیریز4 سے 9 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ زمبابوے کی ٹیم29 اپریل کو کراچی پہنچے گی ۔ 2مئی کو دونوں ٹیمیں رات ساڑھے سات بجے سے مشق کریں گی جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی اور سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ4 مئی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔