شری رام لاگو بہترین اداکار اور ڈاکٹر تھے

   

نئی دہلی: ہندی اور مراٹھی فلموں کے مشہور فنکار ڈاکٹر شری رام لاگو نے کئی برسوں تک اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو مسحور کیا۔ بہترین صلاحیتوں کے حامل شری رام لاگو نہ صرف اداکار ہی تھے بلکہ وہ ایک سماجی کارکن اور ماہر ڈاکٹر و سرجن بھی تھے ۔شری رام لاگو کی پیدائش 16 نومبر 1927 میں ریاست مہاراشٹرا کے ستارا میں بالا کرشنن چنتامن لاگو اور ستیہ بھامااما لا کے یہاں ہوئی تھی، وہ اپنے والدین کے چار بچوں میں سب سے بڑے تھے ۔ انہوں نے بھاوے ہائی اسکول ، فرگوسن کالج ( یونیورسٹی آف پونے ) سے اپنی پڑھائی کی۔ اور اس کے بعد بی جے میڈیکل کالج (یونیورسٹی آف پونے ) میں تعلیم حاصل کی اور ایم بی بی ایس اور ایم ایس دونوں میڈیکل ڈگریاں حاصل کیں۔