ششی تھرور کا لوک سبھا میں سکیورٹی خوف پر سنگین الزام”موجودہ ایم پی کا اسپانسر کئے ہوا“۔

,

   

ششی تھرور نے اشارہ دیاکہ پارلیمنٹ پر 2001میں ہوئے حملے کی یاد کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیاہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے چہارشنبہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر سنگین الزامات عائد کئے کہ لوک سبھا میں دھاوا بولنے والے دو افراد کو حکمرں جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسپانسر کیاتھا۔

انہوں نے سکیورٹی کے خدشے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے تفصیلی جواب طلب کیا۔

کیرالا کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں (گھسنے والوں)ظاہری طور پر حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسپانسر کیاتھا۔

مذکورہ لوگوں کے پاس دھواں کی پستولیں تھیں‘ جس سے سکیورٹی کوتاہی صاف ظا ہر ہوتی ہے۔

انہو ں نے نہ صرف اس پستول سے فائر کیابلکہ چیخ وپکار بھی کی ہے۔

اس میں سے کچھ نعرے ہمارے لئے ناقابل سماعت تھے۔

ایسا نہیں لگتا ہے کہ پرانی عمارت کے مقابلے نئی عمارت سکیورٹی کی مناسبت سے بہتر انداز میں ترتیب دی گئی ہے“۔

ششی تھرور نے اشارہ دیاکہ پارلیمنٹ پر 2001میں ہوئے حملے کی یاد کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ معاملہ کافی سنگین ہے اور وزیر داخلہ قوم کو سکیورٹی کی خامیوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں وضاحت کرنی چاہئے“۔