شمالی وزیرستان میں دھماکہ، بکریاں چَراتے ہوئے تین بچے جاں بحق

   

کوئٹہ : شمالی وزیرستان میں کھیتوں کے اندر دھماکے کے سبب تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکہ ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں، بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے، بچے چرواہے تھے۔پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکہ لینڈ مائن کا تھا۔