شمالی ہندوستانیوں کی توہین کا پرینکا گاندھی کا الزام

   

لکھنو۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اتوار کے دن مرکزی وزیر مملکت سنتوش کمار گنگوارپر شمالی ہندوستان کے شہریوں کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا ۔ گنگوار نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حکومت شمالی ہند کے شہریوں کی شکایات معیاری افراد تک پہنچانے سے قاصر رہی ہے ۔ چنانچہ کئی کمپنیوں نے ان کا تقرر نہیں ہوسکاہے ۔ روزگار کا مسئلہ اخبارات میں کئی دن سے شائع کیا جارہا ہے اور وزارت لیبر و روزگار مسئلہ کا جائزہ لے رہی ہے اور مبینہ طور پر اس کو سمجھ سکی ہے۔