شمس آباد ایر پورٹ پرسونے کے بسکٹس کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے233.06 گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ریاض سے شمس آباد آنے والی فلائیٹ نمبرG8-6652 کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے جینس پینٹ سے سونے کے دو بسکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 233.06 گرام اور مالیت 12,22,167 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔