شمس آباد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے راستہ روکو پروگرام

   

مرکزی حکومت کسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں : راچا ملا سدیشور
شمس آباد :۔ ملک بھر میں آج کسانوں کی جانب سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا جس کو کانگریس نے تائید کرتے ہوئے شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو پروگرام کیا ۔ راچا ملا سدیشور ترجمان کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت زرعی قانون کے ذریعہ کسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ ملک کی معیشت کسانوں کے ذریعہ ہی بہتر ہوتی ہے ۔ لیکن مرکزی حکومت امبانی ، اڈانی ، ٹاٹا ، برلا ، آئی ٹی سی کمپنیوں کو فائدہ پہونچانے کی غرض سے زرعی قانون ان کے حق میں کرنا چاہتی ہے ۔ کسانوں سے کم قیمتوں پر یہ کمپنیاں خرید کر زیادہ داموں پر فروخت کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کررہے ہیں ۔ کسانوں کے ساتھ حکومت نا انصافی کررہی ہے اور جب وہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر آرہے ہیں تو ان پر پولیس کے ذریعہ ظلم کروایا جارہا ہے ۔ سدیشور نے مرکزی حکومت کو زرعی قانون کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر وینوگوڑ پردیش کانگریس کمیٹی رکن ، نندراج گوڑ ، گڈم شیکھر گوڑ کانگریس منڈل صدر ، سنجے یادو میونسپل صدر ، محمد عمران ، ببلی کشٹیا کے علاوہ کانگریس کے سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔۔
٭٭ کسانوں کے بھارت بند پروگرام کو ٹی آر ایس پارٹی نے بھی تائید کرتے ہوئے شمس آباد اور آرام گھر چوراہے پر راستہ روکو پروگرام منعقد کیا ۔ ڈاکٹر رنجیت ریڈی چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ ، راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ اور پارٹی کے سینکڑوں قائدین نے حصہ لیا ۔۔