’’شمس الرحمن فاروقی۔شخص اور عکس‘‘ مانو میں قومی سمینار۔ پروفیسرعتیق اللہ کا کلیدی خطبہ

   

حیدرآباد۔ 13 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو کے زیر اہتمام قومی کونسل براے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے مالی تعاون سے15 تا 17مارچ 2022 سہ روزہ قومی سیمینار ’’شمس الرحمن فاروقی۔ شخص اور عکس‘‘ منعقد ہو گا۔سمینار کا افتتاحی اجلاس سہ پہر 3 بجے آئی ایم سی اسٹوڈیو میں ہوگا جس میں نقاد، دانشور پروفیسر عتیق اللہ، سابق صدر شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ صدارت شیخ الجامعہ پرفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ مہمان اعزازی ہوں گے جبکہ پروفیسر محمد نسیم الدین فریس بہ طور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پروفیسر عزیز بانو مہمانِ ذی وقار ہوں گی۔ سمینار میں پروفیسر زماں آزردہ، پروفیسر مسعود سراج، پروفیسر قدوس جاوید، پروفیسر صغیر افراہیم، پروفیسر مجید بیدار،پروفیسر ارتضیٰ کریم، پروفیسر ابن کنول، جناب راہی فدائی، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسرخالد جاوید،پروفیسر اسلم جمشید پوری،پروفیسر فضل اللہ مکرم، ڈاکٹر اسد ثنائی، ڈاکٹر اشعر نجمی، جناب انیس صدیقی کے علاوہ اساتذہ اسکالرز مقالے پیش کریں گے۔ صدر شعبۂ اردو، مانو پروفیسر فاروق بخشی کے استقبالیہ کلمات ہوں گے جب کہ نظام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابو شہیم خان کریں گے۔ ڈاکٹر جابر حمزہ معاون کوآرڈنیٹر ہیں۔ آئی ایم سی یو ٹیوب چیانل پر پروگرام کوراست نشر کیا جائے گا۔