ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کے دفتر میں افسر بہ کار خاص(او یس ڈی)ڈاکٹر راہل گیٹھے کو مبینہ طور پر نکسلیوں نے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلی اور مہاراشٹر پولیس نے اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ ڈاکٹر گیٹھے نے اس دھمکی بھرے خط کو پولیس کے سپرد کر دیاہے ۔ ڈاکٹر گیٹھے پانچ سالوں سے شندے کے او ایس ڈی ہیں۔لال سیاہی سے لکھا گیا یہ دھمکی بھرا خط ڈاکٹر گیٹھے کے گھر سے برآمد ہوا۔