شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ مہیشوری نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مہیشوری ججس کالونی ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن دیاکر ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار شدید ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔