شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 37 سالہ سمترا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سمترا ایس آر نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی۔ راجو کل رات نشہ کی حالت میں مکان پہنچا اور میاں بیوی دونوں میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہواجس کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔