شوہر کی عاشقی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ شوہر کی عاشقی سے دلبرداشتہ بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ آر سی پورم پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 25 سالہ رما لکشمی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خاتون آر سی پورم علاقہ کے ساکن وینکٹا ریڈی کی بیوی تھی جس کا تعلق گنٹور سے بتایا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں یہ خاتون تہوار کے سلسلہ میں گنٹور گئی تھی اور واپسی کے بعد اس نے بہن کو فون پر اطلاع دی کہ اس کے بہنوئی کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ دوبارہ اپنی محبوبہ سے بات چیت کررہا ہے۔ اس بات سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی اور خودکشی کی اطلاع اس نے بہن کو دی تھی۔ رما لکشمی اور وینکٹا ریڈی کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی اور ان کی دو سالہ لڑکی ہے ۔وینکٹا ریڈی اپنے دفتر کی لڑکی سے چیاٹنگ کرتا تھا اور بات چیت کرنے میں مصروف رہتا تھا۔ اس بات کا ذکر خاتون نے والدین سے بھی کیا تھا۔ افراد خاندان نے وینکٹا کو سمجھایا تھا لیکن اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔