شکست پر اقتدار کی پرامن منتقلی سے ٹرمپ کا اِنکار

,

   

واشنگٹن: صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبیڈن کو پرامن طریقہ سے اقتدار کی منتقلی کا وعدہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ کیا ہوگا، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بیالٹ سے متعلق شدید طور پر شکایت کررہے ہیں۔ وہ واضح طور پر میل ان بیالٹس کا حوالہ دے رہے تھے۔