ڈھاکہ: شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری معاملہ میں اب ایک ڈرامائی موڑآیا ہے ۔ شکیب نے بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب وہ 18 مارچ سے شروع ہونے والی ونڈے سیریز کیلئے اتوار کو ڈھاکہ سے پرواز کریں گے۔ شکیب نے ہفتہ کو حسن اور بورڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے گزشتہ دودنوں سے (بی سی بی کے صدر نجم الحسن) پاپون بھائی سے بات کی تھی، تب ہم نے پورے سال کا پلان بنایا تھا۔ میں تینوں فارمیٹس کے دستیاب ہوں جس میں جنوبی افریقہ سیریزبھی شامل ہے ۔ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ مجھے کب آرام دیا جائے ۔ نجم الحسن نے سمجھایا کہ بی سی بی نے شکیب کی آرام کی درخواست کا جواب دیا تھا، کیونکہ وہ’’جسمانی اور ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے‘‘، اگر وہ آرام کرتے تو انہیں 30 اپریل تک بین الاقوامی کرکٹ سے باہررہناپڑتا، دونوں نے صورتحال پر بات کرنے کے لئے ایک دو بارملاقات کی۔ نجم الحسن نے کہا کہ دبئی پہنچنے کے بعد (ایک نجی مگنی کیلئے ) شکیب نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھ سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ پھراس نے ہمیں بتایا کہ وہ جنوبی افریقہ نہیں جاناچاہتے ۔ ہم نے انہیں چھٹی دے دی، جس کا اعلان بعد میں (جمعرات) میڈیا کو کیاگیا۔ پھر، کل سے ایک دن پہلے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ذہنی طور پر تھک چکے ہیں۔ یہ کسی کوبھی کبھی بھی ہو سکتا ہے ۔انہیں اپنا ذہن بنانے میں دشواری ہو رہی تھی، اس لیے ہم نے اس دوران ان کا ساتھ دیا۔ بورڈ ہمیشہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہے ۔اس وقت حسن نے کہا کہ شکیب نے خود کو دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا۔ شکیب دورہ جنوبی افریقہ کیلئے تمام فارمیٹس کیلئے دستیاب ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ جائیں گے ۔ اگر وہ اس سیریز میں ایک میچ کو چھوڑ دیتے ہیں، تو براہ کرم اسے قبول کریں۔ وہ کھیلنا چاہتے ہیں یہ سب سے اہم چیز ہے ۔