شہباز شریف کا آج دورۂ ترکیہ

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف چہارشنبہ کو ترکیہ کا سفر کریں گے جہاں 7.9 شدت کے زلزلے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اِس زلزلہ میں شام بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے اِس مشکل وقت پر پاکستان کی طرف سے ہرممکن مدد کرنے تیار ہیں۔
پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ روانہ
اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی طیارہ سامان لے کر ترکی پہنچا۔منگل کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے ریسکیو 1122 کے 50 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم 15 ٹن سامان روانہ کیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں سردی میں استعمال ہونے والے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق آٹھ فروری سے ہر روز پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے 15 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا جب کہ وزارتِ صحت اور آرمی میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ ملکوں کو بھجوائی جائیں گی۔