شہباز شریف کیخلاف /14 مئی کو وضع الزامات

   

لاہور : ایک خصوصی عدالت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر کے خلاف 16 بلین روپئے کے منی لانڈرنگ کیس میں /14 مئی کو الزامات وضع کرے گی ۔ عدالت نے آج ملزمین سے کہا کہ وہ آئندہ سماعت میں موجود رہیں کیونکہ کیس کو مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان کو نومبر 2020 ء میں منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر قانون کے مختلف دفعات کے تحت ماخوذ کیا تھا ۔ سلیمان برطانیہ میں مفرور ہے ۔ عدالت نے شہباز اور حمزہ کو /27 جنوری کو ضمانت ماقبل گرفتاری عطا کی تھی ۔