شہد کھائیں ‘تندرستی پائیں

   

شہد ایک قدرتی معجزاتی میٹھا ہے ۔ یہ شہد کی مکھیوں کے پھولوں کے رس چوسنے کے بعد بننے والا ایک صحت مند قدرتی میٹھا تحفہ ہے۔جو نہایت مفید اور غذائیت و صحت بخش ہے۔ پھولوں کا ر س شہد کی مکھیوں کے لعاب سے مل کر شہد میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بعد میں شہد کی مکھیا ں اسکو چھتے میں محفوظ کرلیتی ہیں۔ اسکے بعد انسان ان کو چھتے سے نکال کر اپنے استعمال میں لے آتے ہیں۔شہد عام کیمیکل چینی اور میٹھے کا ایک بھر پور صحت بخش انمول نعم البدل ہے اسکے بے شمار قدرتی فوائد ہیں جن میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔بچوں کی کھانسی:شہد کا استعمال بچوں کا بلغم کی وجہ سے سینا جم جانے کی صورت میں عموماً نیم گرم پانی میں ڈال کر کیا جاتا ہے اس سے ان کی کھانسی اور بلغم کو بے حد آرام آجاتا ہے۔بچوں اور بڑوں کو عموماً رات کو سوتے میں کھانسی کی شکایت ہوجا تی ہے۔جو کہ نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے میں کھانسی کو رفع دفع کرنے کیلئے شہد کا استعمال کسی بھی دوائی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔شہد میں اینٹی بیکٹیریا ‘اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز کی موجودگی اس کی کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں موثر ثابت کرتی ہے۔ زخم اور جلے ہوئے کیلئے:اکثر وبیشتر کسی زخم پر یا جلی ہوئی جگہ پر کسی اور علاج سے بہتر شہد کا استعمال رہتا ہے یہ نہ صرف زخموں وغیرہ کو ٹھیک کرتاہے بلکہ اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی وائرس عناصر کی موجودگی زخموں کو خراب ہونے اور گلنے سڑنے سے بھی بچاتی ہے۔