شہریت ترمیمی بل کو جناح کی قبر پر سنہری حرفوں میں لکھا جائے گا : ڈیرک اوبرئن

   

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پر مباحث کے دوران ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرئن نے کہا کہ میں نے پڑھا ہیکہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ بل سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ یہ بل بابائے قوم کی قبر پر لکھا جائے گا لیکن یہ بابائے قوم کراچی میں یا جناح کی مزار پر لکھا جائے گا۔