شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی‘ این پی آر کے خلاف ان لائن پٹیشن۔ آپ بھی دستخط کریں

,

   

حیدرآباد۔ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون‘ امکانی این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس احتجاجی مظاہروں کی قیادت طلبہ اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو بلاتفریق مذہب‘ ذات پات اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں۔

ملک کی نوے فیصد سے زائد یونیورسٹیوں میں مذکورہ سیاہ قوانین کے خلاف طلبہ کے اتحادی مظاہرے نے مرکزی حکومت کی نیند چین حرام کررکھا ہے وہیں ائے دن سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف لاکھوں لوگوں کی شرکت پر مشتمل ریالیاں مختلف ریاستوں کے انتظامیہ کے سانس پھولارہے ہیں۔

بڑے پیمانے پر عوامی مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت نے سی اے اے کو 10جنوری سے ہندوستان میں نافذ کرنے کے لئے حکومت ہند کاگزٹ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

حکومت کا رویہ جہاں ہٹ دھرمی ہے وہیں طلبہ اور نوجوان ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

سی اے اے کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا گیاہے اور حکومت کو عدالت عظمیٰ نے ہدایت دی ہے کہ وہ 22جنوری تک سی اے اے کے طریقے کار اور اس کے نافذ پر مشتمل تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔

اسی دوران ان لائن پٹیشن بھی گشت کرنا شروع ہوگیا ہے۔ رایجو سائیکیا نامی ایک شخص نے وزیراعظم نریند رمودی اور دیگر پانچ لوگو ں کے نام کے ان لائن پٹیشن شروع کیا ہے۔

اس پر اب تک چار لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی دستخط ثبت کی ہے۔ اس پٹیشن کا عنوان ہے کہ ”میں شہریت ترمیمی قانون 2016کی مخالفت کرتاہوں“۔

آپ بھی اس پر دستخط کرسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل لنک اسی پٹیشن کا ہے۔

https://www.change.org/p/citizenship-amendment-bill-2016