شہری ہوا بازی میں مزید 1000 طیاروں کا اضافہ

   

شیڈول ایرلائینز کے 8,797 پائلٹوں میں 1,092 خاتون پائلٹس

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے شعبہ مہیں آئندہ 7 تا 8 برسوں کے دوران مزید 1000 طیاروں کا اضافہ ہوگا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے سیکریٹری آر این چوبے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں طیاروں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ طیران گاہوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید 100 ایرپورٹس کا اضافہ ہوگا اور آئندہ 15 برسوں میں ان طیاروں کی آمدورفت کی باریوں یعنی ٹرپس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائاے گی۔ ویسے بھی ہندوستانی شہری ہوا بازی سے جڑی کمپنیوں کیلئے ایک پرکشش مارکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر ڈومیسٹک ایوائیشن (گھریلو شہری ہوا بازی) کے نمو کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں ملکی یا گھریلو شہری ہوا بازی میں سالانہ 20 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ یا نمو ساری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ آر این چوبے ایف آئی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ عالمی شہری ہوا بازی چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عالمی سطح پر اگر تیل کی قیمتیں مستحکم رہتی ہیں تو ہندوستان میں شہری ہوا بازی کے نمو کی یہ شرح آئندہ 20 برسوں تک اسی رفقاء سے جاری رہے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ 2013ء میں ایک رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ صرف 8 شیڈولڈ ایرلائینز میں جملہ 406 طیارے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ہندوستان گھریلو شہری ہوا بازی کی تیسری بڑی مارکٹ ہے جبکہ 2024ء تک ہمارا ملک دنیا کی تیسری بڑی ایریا پیاسنجر مارکٹ بن جائے گا۔ اس معاملے میں ہندوستان، برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کمرشیل پیاسنجر طیاروں کا امریکہ اور چین کے بعد تیسرا بڑا خریدار ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے شیڈول ڈومیسٹک ایرلائینز میں پائلیٹس کی جملہ تعداد 8,797 ہے جن میں سے 1092 یعنی 12.4 فیصد پائلٹس خواتین ہیں۔ سال 2014ء میں ڈومیسٹک شیڈول ایرلائینز کے جملہ 5050 پائلٹوں میں 586 خاتون پائلٹس تھیں۔ س کا مطلب اس وقت 11.6% خواتین پائلٹس تھیں۔ جبکہ عالمی سطح پر جو پائلٹس ہیں ان میں 5.2 فیصد خاتون پائیلٹس ہیں۔ عالمی سطح پر خاتون پائلٹس کی جملہ تعداد 7,409 بتائی جاتی ہے۔