شہر میں جی ایچ ایم سی کے سمر کوچنگ کیمپس کا آغاز

   

حیدرآباد ۔26۔ اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے سالانہ سمر کوچنگ کیمپس کا ہفتہ کو آغاز ہوا اور یہ کیمپس 31 مئی تک جاری رہیں گے ۔ ان کیمپس میں جو 6 تا 16 سال عمر کے بچوں کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ 44 ساپورٹس ڈسپلنس کا احاطہ کیا جارہا ہے اور یہ 752 سنٹرس پر صبح 6 تا 8 بجے منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس کے لئے بچے جی ایچ ایم سی پورٹل sportsghmc.gov.in کے ذریعہ برائے نام ممبرشپ چارجس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کراوسکتے ہیں ۔ اس میں جزوقتی اور اعزازی کوچس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ان کیمپس کے اسپورٹس میں کرکٹ ، آرچیری (تیر اندازی)، باسکٹ بال ، فٹ بال ، ٹینس، نیٹ بال ، رولر اسکیٹنگ ، تھرو بال ، سائیکلنگ اینڈ سوئمنگ کے ساتھ انڈین ریسلنگ ، باکسنگ، کک باکسنگ، جوڈو اور کراٹے شامل ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے 5 تا 11 مئی زون واری اسپورٹس کوئز اور 18 تا 23 مئی 16 گیمس میں ٹورنمنٹس منعقد کئے جائیں گے۔K/A