شہر میں حوالہ ریاکٹ بے نقاب 50 لاکھ روپئے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد : شہر میں حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے قلب شہر فتح میدان کے قریب ایک شخص کو 50 لاکھ روپئے نقد رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کشن راؤ نے کہا کہ 36 سالہ اے اویناش گوڑ ساکن نلہ کنٹہ اپنی فورڈ انڈیور کار میں 50 لاکھ روپئے نقد رقم منتقل کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس کی نارتھ زون ٹیم نے اس کار کا پتہ لگاتے ہوئے اسے فتح میدان کلب کے باب الداخلہ کے قریب گرفتار کرلیا ۔ تحقیقات کے دوران اویناش گوڑ نے کہا کہ اس نے چتور کے متوطن رمیش سے یہ حوالے کی رقم معظم جاہی مارکٹ سے حاصل کی تھی اور اس رقم کو رئیل اسٹیٹ کاروبار کیلئے ٹاملناڈو منتقل کیا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار شخص کو ضبط شدہ رقم کے ساتھ سیف آباد پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔