شہر کے نواحی علاقوں میں سڑک حادثات ،3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ پولیس کے مطابق 55 سالہ سرینواس جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چھتری ناکہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 4 اپریل کے دن یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس کشائی گوڑہ کے مطابق 75 سالہ شخص ایشوریا جو کشائی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ للیتا جو سنگائی پلی علاقہ کے ساکن شخص ملیشم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل سے حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں زخمی للیتا علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔