شہڈول میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی تین روزہ کانفرنس

   

شہڈول : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مدھیہ پردیش) کی تین روزہ کانفرنس 26 فروری کو مدھیہ پردیش کے شہڈول میں منعقد ہوگی۔پارٹی کے جنرل سکریٹری برجیندر سونی نے بتایا کہ یہاں مانس بھون میں 26 سے 28 فروری تک منعقد ہونے والی کانفرنس میں پارٹی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کامریڈ امرجیت کور بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ ریاستی سکریٹری اروند شریواستو اس پروگرام کی صدارت کریں گے ۔