شہید فوجی جوان کے پسماندگان کو 50 لاکھ کی امداد: چیف منسٹر

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے سرحد پر فائرنگ میں نظام آباد کے فوجی جوان مہیش کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ مہیش ملک کی تاریخ میں ایک ایسے فوجی کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے ملک کی دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہید جوان مہیش کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہید کے افراد خاندان میں سے کسی ایک فرد کو قابلیت کی مناسبت سے سرکاری ملازمت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مہیش کے خاندان کو امکنہ اراضی الاٹ کی جائے گی۔