شہید فوجی کے ورثاء کو آندھرا حکومت کی مالی امداد

   

حیدرآباد : آندھراپردیش حکومت نے ضلع چتور کے شہید فوجی سی ایچ پروین کمار ریڈی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء جاری کی ہے۔ پروین کمار ریڈی اتوار کو جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ شہید فوجی کی بیوہ کے نام اپنے مکتوب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ری ڈی نے کہاکہ سارے ملک کو پروین کمار کی قربانی پر فخر ہے۔ اُنھوں نے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔