شیر مارکٹ میں نقصان پر دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) شیر مارکٹ میں نقصان کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جس نے شیر مارکٹ میں سرمایہ کاری کی تھی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ بسواراج نے انتہائی اقدام کیا ۔ بسواراج پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام اننت پور ریاست آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے شیر مارکٹ میں سرمایہ کاری کی تھی اور نقصانات سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور خودکشی کرلی ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔