شیو کمار بی سی طبقات کے جنرل سکریٹری نامزد

   

بودھن /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے ریاستی سطح کے قائدین کے اجلاس کا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں شریک قائدین نے متفقہ طور پر بودھن سے تعلق رکھنے والے نوجوان قائد شیو کمار کو ریاستی سطح کا جنرل سکریٹری منتخب کرلیا ۔ صدر پردیش تلنگانہ بی سی طبقات پانڈو یادو اور سنجیو مدیراج نے شیو کمار کو ان کے ریاستی جنرل سکریٹری منتخب ہونے کے احکامات پیش کئے ۔
منڈل تاڑوائی میں شعبہ زراعت کو تین دنوں سے برقی سربراہی بند
یلاریڈی/20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر کے ساتھ ساتھ برہماجی واڑی کوشناجی واڑی علاقوں کی زراعت کو گذشتہ تین دنوں سے برقی سربراہی بند رہنے سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ 16 مارچ کو غیر موسمی تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے برقی ستون کئی زمین بوس ہوگئے اور برقی تار ٹوٹ کر گر گئے ۔ مواضعات میں بھی برقی ستون گرگئے تھے ۔ وہاں جدید ستون نصب کرکے برقی سربراہی بحال کردی گئی۔ لیکن زراعت کے معاملہ میں محکمہ ابھی تک برقی بحال نہ کرسکی ۔ ابھی دو دن لگنے کی بات کرنے پر کسانوں میں تشویش کی لہر ہے ۔ محکمہ کے ذمہ داروں نے فوری دلچسپی لیتے ہوئے سربراہی کرنے کا کسان مطالبہ کر رہے ہیں ۔