صبح کی ورزش بے حد مفید

,

   

حیدرآباد: ماہرین نے بتایا ہے کہ صبح سویرے ورزش صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ ہمارے بزرگوں کے مطابق صبح سویرے اٹھ کر اللہ کی عبادت کرنا اور ورزش کرنا ذہنی صحت او رجسمانی راحت وتوانائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رات دیر گئے فون میں مشغول رہنا یا دیگرمصروفیات سے صبح خیزی کی عادت بالکل ختم کردی ہے۔ صبح کے وقت ورزش کرنا، سیر اور دوڑنا یا کھیل کود کرنا صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ ورزش کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل شام کے وقت بھی کرتے ہیں۔ بلاشبہ ورزش اس وقت بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن مشرقی ممالک کے دانشوروں نے صبح کی ورزش پر بہت زور دیا ہے۔ یوگا ماہرین بھی طلوع آفتاب سے پہلے اٹھ کر غسل اور تازہ ہوا میں یوگا کی اہمیت و افادیت پر بہت زور دیتے ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق صبح کی ورزش دوسرے وقت کے مقابلہ میں بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔کیونکہ اس وقت ورزش کرنے سے جسم زیادہ مقدار میں چربی ٹھکانے لگاتا ہے۔ ہم دن بھر جو غذائیں کھاتے ہیں رات کے وقت ہمارا جسم اس غذا سے ملنے والی چکنائیو ں یا چربی کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کردیتا ہے۔ چنانچہ صبح کے اوقات میں ورزش کرنے سے جسم کو چربی جلانے کے اس عمل میں بڑی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ صبح کی ورزش سے پھیپھڑوں کو تازہ آکسیجن ملتا ہے جس سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم رات کا کھانا جلد کھا کر جلد سونے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تضیع اوقات سے احتراز کرنا چاہئے۔ او رصبح فجر کی نماز کے بعد کسی قریبی پارک میں جاکر چہل قدمی اور ورزش کرنی چاہئے۔ اس طرح کا کام کرنے ہم دن بھرہشا ش بشاش رہیں گے۔